امریکی کرنسی کی اڑان منہ کے بل آگری ، پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا ،ڈالر کی قیمت ساڑھے 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)امریکی کرنسی کی قیمت ساڑھے 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی۔تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں اضافے کے باعث انٹر مارکیٹ میں ڈالرساڑھے تین ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔گذشتہ ایک ہفتے کے دورانبیرونی ادائیگیوں اور درآمدی ایل سیز کھلنے کے باوجود ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی

رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 163.65روپے سے بڑھ کر163.75روپے اور قیمت فروخت163.85روپے سے بڑھ کر163.95روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 163.70روپے سے بڑھ کر163.80روپے اور قیمت فروخت164روپے سے بڑھ کر164.10روپے ہو گئی ۔دریںاثنارواں مالی سال 21-2020 کے پہلے 3 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص بازار اور بانڈز سے مجموعی طورپر 16 کروڑ ڈالر سے زائد کا سرمایہ نکالنے کا انکشاف ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق رواں مالی سال 21-2020 کے پہلے 3 ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے مجموعی طور پر بانڈز اور حصص کی فروخت کا رجحان رہا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران 16 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا آئوٹ فلو ریکارڈ کیا گیا ہے اور ان 3 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاروں نے 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے حصص خریدے جب کہ 25 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے حصص فروخت کیے ہیں اور ان 3 ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے 12 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے بانڈز خریدے اور 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے بانڈز فرخت کیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close