عوام کو ایک اور جھٹکا، بجلی کی قیمت میں بھی اضافہ، عوام سر پکڑ کر بیٹھ گئی

اسلام آباد (پی این آئی)عوام کو ایک اور جھٹکا، بجلی کی قیمت میں بھی اضافہ، عوام سر پکڑ کر بیٹھ گئی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 83 پیسے کا اضافہ کر دیا۔نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ جولائی کی فیول پرائس

ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔اعلامیے میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو اکتوبر کے بلوں میں صارفین سے بڑھائی گئی رقم وصول کرنے کا کہا گیا ہے۔نیپرا اعلامیے کے مطابق فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close