کراچی (پی این آئی) پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں واضح کمی آنے کی وجہ سے پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 29 ڈالر سستا ہو کر 1884 ڈالر اونس ہوگیا ہے ۔ اس کمی کے پاکستانی مارکیٹ پر
بھی اثرات دیکھے گئے اور یہاں سونا 300 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 13 ہزار روپے کا تولہ ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 265 روپے کی کمی ہوئی ہے اور یہ 96 ہزار 880 روپے کا ہوگیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں