ڈالر4 روپے 35 پیسے سستا ، تین ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

کراچی (پی این آئی) انٹربینک میں ڈالر سستا ہوکر ساڑھے 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا جبکہ پاکستان سٹاک ایکس چینج میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور کاروبار کے دوران تیزی کے بعد منفی رحجان دیکھا گیا۔تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 24 پیسے مزید سستا ہوگیا اور ساڑھے 3 ماہ کی کم سطح 164 روپے 8 پیسے

پر آگیا، 26 اگست سے ابتک تک ڈالر4 روپے 35 پیسے سستا ہوچکا ہے۔ ادھر 100 انڈیکس 39 ہزار کی سطح بھی برقرارنہ رکھاسکا اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 140 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ، کمی کے بعد 100 انڈیکس 38 ہزار 500 کی سطح سے نیچے آگیا۔اس سے قبل منگل کو کاروبارکے دوران 100 انڈیکس میں 170 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور انڈیکس 39 ہزار 200 کی سطح عبور کرگیا تھا لیکن کچھ ہی دیر میں 100 انڈیکس 39 ہزار کی سطح بھی برقرارنہ رکھاسکا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close