کراچی(پی این آئی)گاڑیوں کی خریدو فروخت کو نادرا کے سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ایکسائز ڈپارٹنمنٹ اور نادرا کے درمیان ابتدائی معاملات طے ہوگئے۔ فروخت کنندہ اور خریدار بائیومیٹرک کے ذریعے خریداری کا عمل مکمل کریں گے۔سندھ حکومت نے گاڑیوں کی خریدو فروخت کو نادرا کے سسٹم کے
ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ ایکسائز اور نادرہ کے درمیان ابتدائی معاملات طے گاڑی خریدنے کے بعد ایک ماہ کے دوران خریدار کو گاڑی اپنے نام کرانا لازمی ہو گی۔ڈی جی ایکسائز کے مطابق نادرا سینٹرز اور کسی بھی فرنچایز پر فروخت کنندہ اور خریدار بائیومیٹرک کے ذریعے خریداری کا عمل مکمل کریں گے۔دونوں کے انگوٹھے لگنے کے بعد نادرا کی سلپ ملے گی جس کے بعد ہی گاڑی ٹرانفسر کی جاسکے گی۔اوپن لیٹر گاڑی چلانے سے نہ صرف حکومت کو ریونیو بلکہ امن وامان کا بھی مسئلہ ہوتا ہے۔بائیومیٹرک کے ذریعے ٹرانسفر کرانے سے وہیکل ٹیکس اور ریونیو میں 30 فیصد اضافہ ممکن ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں