کراچی(پی این آئی)سونے کی قیمت پھر اوپر جانےلگی، فی تولہ کتنی ہو گئی؟، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 500 روپے
ہوگئی ہے۔صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 600 روپے بڑھ کر 96 ہزار 450 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 6 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 906 ڈالر فی اونس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں