ملکی معیشت پھر لڑکھڑا گئی ، اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کا کھربوں کا نقصان ہو گیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو شدید مندی کی لپیٹ میں رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100 انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئی998پوائنٹس کی کمی سی3972پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ جب کہ مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کے رجحان کے باعث89.20فیصد

کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 2کھرب5ارب82کروڑ34لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 17.60فیصد زائد رہا۔ ٹریڈٖنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا رجحان رہاجس کی شدت وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی گئی اور مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی جس کے باعث دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 39ہزار اور38ہزار کی نفسیاتی حدوں سے گرتے ہوئی38864پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں 39ہزار کی نفسیاتی حد تو بحال ہوگئی لیکن مندی آخر تک جاری رہی اور کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 998.36پوائنٹس کی کمی سی39072.47پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری روز کے مجموعی طور پر 417کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سی31کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ372میں کمی اور14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 75کھرب38ارب 63کروڑ4لاکھ روپے سے گھٹ کر73کھرب 32ارب 80کروڑ70لاکھ روپے رہ گیا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں کچھ روز کے دوران پیدا ہونے والی سیاسی ہلچل کے باعث اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی ہے۔ اس سے قبل اسٹاک مارکیٹ کئی ہفتوں تک مسلسل اور تاریخی تیزی کے باعث دنیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹس میں سے ایک شمار ہونے لگی تھی۔

close