کوئٹہ(پی این آئی)ٹماٹر، آلو، پیاز، ادرک، بھنڈی، لہسن، شملہ مرچ، گوبھی سمیت سبزی کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔کوئٹہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 20روپے کے اضافے کے بعد ٹماٹر100 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔شہر میں آلو کی فی کلو قیمت میں 10روپے
کےاضافے کے بعد آلو 60روپے فی کلو میں بکنے لگے۔پیازکی فی کلو قیمت میں بھی 20 روپےکااضافہ ہوا جس کے بعد ایک کلو پیاز60روپے کی ہو گئی۔40روپے اضافے کے ساتھ مٹر کی قیمت فی کلو کے حساب سے 200روپے تک پہنچ گئی۔بھنڈی کی فی کلو قیمت میں 20روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد بھنڈی کی قیمت 140روپے فی کلو ہوگئی۔ادرک کی فی کلو قیمت میں 40روپےاضافے کے بعدقیمت 640روپےفی کلو تک پہنچ گئی۔لہسن کی قیمت میں 80روپےکا اضافہ ہوا ،قیمت 240 سے بڑھ کر 320روپے ہوگئی۔شملہ مرچ کی قیمت میں 40روپےکا اضافہ ہوا جس کے بعد شملہ مرچ فی کلو قیمت 160روپے ہوگئی۔پھول گوبھی 30روپے کلو کے اضافے کے بعد 100روپےفی کلو میں بکنے لگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں