کراچی (پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تقریباً 3800 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے باعث پاکستان میں بھی یہ مہنگا ہوگیا ہے۔آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 23 ڈالر (3800 روپے) کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونا
1909 ڈالر کا ہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیزی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی آئی ہے اور یہاں بھی سونا مہنگا ہوا ہے۔پاکستان کے تمام شہروں میں فی تولہ سونا 400 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 12 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونا 326 روپے کے اضافے کے ساتھ 96 ہزار 91 روپے کا ہوگیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں