مہنگائی کی ایک اور لہر، یوٹیلیٹی سٹورز پر کوکنگ آئل اور گھی کی قیمت میں 2روپے سے33 روپے فی کلو تک اضافہ، دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ جانیئے

لاہور(پی این آئی)مہنگائی کی ایک اور لہر، یوٹیلیٹی سٹورز پر کوکنگ آئل اور گھی کی قیمت میں 2روپے سے33 روپے فی کلو تک اضافہ، دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ جانیئےیوٹیلیٹی سٹورز پر کوکنگ آئل اور گھی کی قیمت میں2روپے سے33 روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا گیا، دیگر کئی اشیاء کی قیمتیں بھی

بڑھ گئیں۔یوٹیلٹی سٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمت میں2 سے لے کر20 روپے فی لیٹر جبکہ گھی کی قیمت میں4 سے لے کر 33 روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ٹوتھ برش 14 سے لے کر35 روپے، ٹوٹھ پیسٹ کی قیمت میں 5 سے20 روپے ، ریڈ چیلی پائوڈر 73 روپے، ملک چاکلیٹ کی قیمت میں 5 روپے، شیونگ کریم 20 روپے تک مہنگی کردی گئیں، سوپ سمیت دیگر اشیا ء بھی مہنگی کر دی گئیں اور اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا جس کا اطلاق فوری ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close