یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟ اعلان کر دیا گیا

یو اے ای (پی این آئی)یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟ اعلان کر دیا گیا، متحدہ عرب امارات میں ماہ اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔پیٹرول تقسیم کار کمپنیوں کے مطابق ایندھن کی قیمتوں کا تعین کرنے والی کمیٹی نے ماہ اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی

قیمتوں کو برقرار رکھا ہےماہ اکتوبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیادوں پر کیا جاتا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تبدیلی لائی جاتی ہے۔وزارت توانائی ہر ماہ کے آخر میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرتی ہے اور یہ قیمتیں ایک ماہ کے لیے تمام شہروں میں یکساں لاگو کی جاتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close