روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا رحجان جاری، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر نیچے ہی نیچے

کراچی( این این آئی )مقامی کرنسیوں میں جمعہ کو بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری کا سلسلہ برقرار رہا اورانٹر بینک میں ڈالر مزید 25پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 30پیسے کی کمی سے 165.70روپے کی سطح پر آگیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک

میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں25پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید166روپے سے گھٹ کر165.75روپے اور قیمت فروخت166.20روپے سے گھٹ کر165.95روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںڈالر کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سے166روپے سے گھٹ کر165.70روپے اور قیمت فروخت166.30روپے سے گھٹ کر166روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں1روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید193روپے سے گھٹ کر192روپے اور قیمت فروخت195روپے سے گھٹ کر194روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید211روپے اور قیمت فروخت213روپے مستحکم رہی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں