قومی سطح پر بچت شروع ہو گئی، ماہ اگست کے دوران پٹرول کی کھپت میں6فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی

کراچی(این این آئی)پٹرول کی بڑھتی ہوئی در آمد کے باوجود گزشتہ ماہ اگست کے دوران پٹرول کی کھپت میں6فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ ڈیزل کی کھپت بھی27فیصد تک گر گئی۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ پٹرول کی کھپت6فیصد کمی سے 7لاکھ10ہزار ٹن سے زائد رہی جبکہ جولائی میں پٹرول کی کھپت

7لاکھ57ہزار ٹن سے زائد کی سطح پر تھی، انڈسٹری ذرائع کے مطابق اگست میں کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ٹرانسپورٹ سیکٹر میں پٹرول کی کھپت میں کمی رہی،گزشتہ ماہ ڈیزل کی کھپت بھی 27فیصد کی کمی سے 5لاکھ24ہزار ٹن سے زائد رہی جبکہ جولائی میں ڈیزل کی کھپت 7لاکھ14ہزار ٹن کے لگ بھگ رہی تھی ،اگست میں فرنس آئل کی کھپت معمولی اضافے سے 3 لاکھ 27 ہزار ٹن رہی ،طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن جیٹ فیول ون اور ایٹ کی کھپت11فیصد کی کمی سے 30 ہزار ٹن سے زائد رہی جبکہ جولائی میں جیٹ فیول کی کھپت34ہزار ٹن سے زائد ریکارڈ کی گئی تھی،مٹی کے تیل کی کھپت گزشتہ ماہ48فیصد اضافے سے 7300ٹن رہی جبکہ جولائی میں مٹی کے تیل کی کھپت4944ٹن رہی تھی،لائٹ ڈیزل آئل کی کھپت اگست میں5فیصدکی کمی سے 1429ٹن رہی،ہائی اوکٹین کی کھپت میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور اگست میں57فیصد اضافے سے 14ہزار ٹن کے لگ بھگ ہائی اوکٹین استعمال کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close