اچھی خبریں آنے لگیں، وفاقی حکومت نے ایل این جی کے شعبے میں 5 سال سے جاری سرکاری کمپنیوں کی اجارہ داری ختم کردی

اسلام آباد(پی این آئی) نجی کمپنیوں کی قطر کے مقابلے میں سستی ترین ایل این جی پاکستان لانے کی یقین دہانی ۔وفاقی حکومت کا نجی کمپنیوں کو ایل این جی کی درآمد ترسیل اور فروخت کی اجازت دینے کا فیصلہ۔فیصلہ موسم سرما میں بدترین گیس بحران اور مہنگی گیس سے بچنے کیلئے کیا گیا۔وفاقی حکومت کی ہدایت پر

نجی کمپنیوں کو اکتوبر تا مارچ ایل این جی پاکستان لانے کی اجازت ۔گیس پورٹ کے ایل این جی ٹرمینل میں موجود اضافی سرکاری کپیسٹی نجی کمپنیوں کو دی جائے گی ۔اکتوبر میں 150 اور نومبر میں 200 ملین کیوبک فٹ پاکستان لانے کی اجازت دے دی گئی۔ فروری 2021 میں 200 ملین اور مارچ میں 150 ملین کیوبک فٹ گیس پاکستان لانے کی اجازت۔پٹرولیم ڈویژن کی تمام خواہشمند کمپنیوں کو پیشکش دو ہفتوں میں جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں