سونا سستا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہو گئی؟ خریداروں کیلئے خوشخبری

کراچی (پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں مندی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بدھ کے روز 15 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی اونس سونا 1892 ڈالر (3 لاکھ 14 ہزار 635 روپے) کا ہوگیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں

مندی نے پاکستان کی مارکیٹ پر بھی اثر ڈالا ہے اور یہاں فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 14 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔ پاکستان میں 10 گرام سونا 600 روپے کی کمی کے ساتھ 97 ہزار 737 روپے کا ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close