کراچی(این این آئی)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں15پیسے اور اوپن مارکیٹ میں10پیسے کی کمی ہوئی جب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی
کمی ریکارڈ کی گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر15پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید166.25روپے سے گھٹ کر166.10روپے اور قیمت فروخت166.45روپے سے گھٹ کر166.30روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید166.20روپے سے گھٹ کر166.10روپے اور قیمت فروخت166.50روپے سے گھٹ کر166.40روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں75پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید194.75روپے سے گھٹ کر194روپے اور قیمت فروخت196.75روپے سے گھٹ کر196روپے پر آ گئی اسی طرح50پیسے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 212.50روپے سے گھٹ کر212روپے اور قیمت فروخت214.50روپے سے گھٹ کر214روپے ہو گئی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں