لاہور(پی این آئی ) رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز شہر کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں خالص سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ اضافہ کردیا گیا جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 14 ہزار 500 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت1 لاکھ 4
ہزار 958 روپے کی سطح پر دیکھنے میں آئی۔ دوسری جانب امریکا میں سونے کے نرخوں میں 2 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 2.1 فیصد گرکر 1909.05 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 2.6 فیصد کمی کے ساتھ 1910.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں