کراچی(پی این آئی):روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، ملکی زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے ذخائر، معیشت میں بہتری کے اعدادوشمار کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے اتارچڑھاو کے بعد ڈالر کو تنزلی کا سامنا رہا۔گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر کی قدر14 پیسے گھٹ کر165روپے83پیسے پر
بند ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر40پیسے گھٹ کر166.20 روپےپر بند ہوئی۔اس کے برعکس انٹربینک میں یوروکرنسی کی قدر مجموعی طورپر19پیسے بڑھکر 196روپے 63پیسے پرآگئی اور اوپن مارکیٹ میں یوروکرنسی کی قدر50بغیر کسی تبدیلی کے 197روپےپر مستحکم رہی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں