کراچی (پی این آئی )سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، سرمایہ کاری میں 23 ارب روپے کا اضافہ، پاکستان سٹاک مارکیٹ میںکاروباری ہفتے کے آخری روز اتار چڑھاؤ دیکھا گیا،جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس 170پوائنٹس کے اضافے سے بڑھ کر42504.76کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ44.12فی صد
کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت23ارب 67کروڑ31لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت1.46فیصد زائد رہی۔تیزی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 79 کھرب 21ارب 73کروڑ93لاکھ روپے سے بڑھ کر 79کھرب 45ارب 41کروڑ24لاکھ روپے ہوگئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں