اسلام آباد (پی این آئی)مہنگائی ہی مہنگائی، روزمرہ استعمال کی 26اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، عوام سر پکڑ کر بیٹھ گئی، مہنگائی کم کرنے کے حکومتی دعوؤں کے باوجود اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔مہنگائی کے بارے میں ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں
مہنگائی میں 0.71 فیصد اضافہ ہوا اور حالیہ ہفتے میں 26 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی اوسط قیمت بڑھ کر 91.89 روپے فی کلو ہوگئی اور چینی کی اوسط قیمت 81 پیسے فی کلو اضافے کے بعد قیمت 93.91 روپے سے بڑھ کر 94.72 روپے فی کلو ہو گئی۔ ایک ہفتے میں زندہ مرغی برائلر 8 روپے فی کلو مہنگی ہوئی اور انڈے 7 روپے فی درجن مہنگے ہوئے جب کہ دال ماش 2 روپے، دال مونگ ایک روپے فی کلو، دال مسور،دال چنا،آٹا، لہسن اور پیاز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ تازہ دودھ، دہی، چاول اور چھوٹا گوشت بھی مہنگا ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران تین اشیا سستی اور 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں