اسلام آباد (پی این آئی)انٹربینک میں ڈالر سستا ،ڈالر کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی ؟ جانئے، نئے کاروباری ہفتے کے آغاز سے مسلسل تین روز تک اضافے کے بعد آج ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہوگیا
ہے۔انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے سستا ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 166.34 سے کم ہوکر166.21 روپے پر بند ہوا ہے۔واضح رہے کہ اس قبل گذشتہ تین روز سے ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آرہا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں