پاکستان میں ڈیڑھ ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کون کر ےگا؟ بڑی خوشخبری آگئی

لندن(پی این آئی) لندن کی بین الاقوامی رئیل سٹیٹ کمپنی ’چائنہ پاکستان انویسٹمنٹ کارپوریشن‘ نے پاکستان میں ڈیڑھ ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کمپنی نے اپنے پراجیکٹ کے لیے اسلام آباد میں 2کروڑ 70لاکھ مربع فٹ زمین بھی حاصل کر لی ہے جہاں ’وِلاز‘ اور

اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے۔ اس منصوبے پر ڈیڑھ ارب ڈالر لاگت آئے گی۔رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ 10سال میں مکمل ہو گا جس میں لگژری وِلاز اور اپارٹمنٹس کے علاوہ فائیو سٹار ہوٹل، سنیما، شاپنگ مالز، گولف کورس اور دیگر کئی چیزیں بنائی جائیں گی۔ کمپنی کی طرف سے اس نئے رہائشی منصوبے کو ’دیار ہومز‘ کا نام دیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ”دیارہومز پاکستان کی پہلی ریزارٹ سٹائل کمیونٹی ہو گی جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ضروریات کو ذہن میں رکھ کر تعمیر کی جائے گی۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close