مہنگائی میں اضافہ جاری گزشتہ ہفتے کے دوران آٹا، انڈے، دالیں، مرغی، گوشت، چاول ، ماچس، ایل پی جی، سبزیاں ، آلو پیاز،کتنی مہنگی ہو گئیں؟ تفصیل جانیئے

کراچی(این این آئی)مہنگائی میں اضافے کا تسلسل جاری گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں0.37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا، اس عرصے میں 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار

رپورٹ جاری کردی ہے، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.37 فیصد اضافہ ہوا اور مہنگائی کی شرح 9.04 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق17سے 23 ہزار ماہانہ کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح میں 11اعشاریہ 70فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسی عرصے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ، 6 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جبکہ رواں ہفتے 23اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ایک ہفتے کے دوران دالیں،مصالحہ جات،انڈے،گندم کا آٹا،برائلر مرغی مہنگی ہوئی،ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 4روپے مہنگے ہوئے اور دو ہفتوں کے دوران انڈوں کی فی درجن قیمت میں 14روپے تک اضافہ ہوا، ہفتے کے دوران دال مونگ ساڑھے 13،دال ماش 7روپے 70پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ گندم کے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہوا۔ہفتے کے دوران برائلر مرغی فی کلو 22 روپے مہنگی ہو گئی جبکہ بکرے کا گوشت 6 روپے فی کلو مہنگا ہوااسی طرح ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 8 فیصداضافہ ہوا۔ گڑ، ماچس، چاول اور گائے کا گوشت بھی مہنگا ہوا۔ہفتے کے دوران تازہ دودھ ،دہی ،خشک دودھ بھی مہنگا ہو گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں 5 اور لہسن کی قیمت میں 4 روپے فی کلو کمی ہوئی جبکہ آلو، پیاز، کیلے اور چینی بھی سستی ہوئی۔علاوہ ازیں پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل، بجلی اور گیس کے نرخ سمیت ملبوسات کی قیمتیں مستحکم رہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close