سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ فی تولہ سونا 1900 روپے مہنگا

اسلام اآباد(پی این آئی)سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ،فی تولہ سونا 1900 روپے مہنگا ،ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے اور فی تولہ سونا 1900 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 15 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قدر ایک

ہزار624 روپے اضافےکے ساتھ 98 ہزار 594 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر میں 30 ڈالرکا اضافہ ہوا ہے اور فی اونس سونا ایک ہزار 956 ڈالر کا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close