ملکی معیشت کے حوالے سے نئی خوشخبری، گیس کے وسیع ذخائر دریافت

اسلام آباد(پی این آئی):ملکی معیشت کے حوالے سے نئی خوشخبری،گیس کے وسیع ذخائر دریافت، پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈ نے قلات میں دس کھرب مکعب فیٹ گیس کے ذخائر دریافت کر لئے ، جس سےکمرشل اور گھریلو صارفین کو سستی گیس کی فراہمی یقینی ہوسکے گی۔تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت کے حوالے

سے ایک کے بعد ایک نئی خوشخبری آنے لگی، ملک میں جاری توانائی کے بحران کے کے حل کے طرف ایک اہم پیش رفت سامنے آئی۔پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈ نے قلات میں دس کھرب مکعب فیٹ گیس کے ذخائر دریافت کر لئے، بڑے پیمانے پرگیس کے ذخائر کی دریافت سے معیشت کی بحالی کے ساتھ کمرشل اور گھریلو صارفین کو سستی گیس کی فراہمی یقینی ہوسکے گی ، جبکہ لکویڈ نیچرل گیس کی درآمد پر خرچ ہونے والے پندرہ سے سولہ ارب ڈالر کے ذرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔پی پی ایل نے قلات کےمرتفع پرمرگند بلاک میں گیس کی دریافت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا مورگندھ ایکس ون کنویں سےگیس ذخائرکی دریافت تاریخی سنگ میل ہے، پاکستان میں ہونیوالی مغربی ترین دریافت ہے ، جس نےمستقبل کی نئی راہ ہموار کی۔پیٹرولیم کمپنی کا کہنا ہے کہ مزیدکھدائی کےنتیجےمیں گیس کاحامل طویل کالم تقریباً ایک کلومیٹرحاصل ہوا ، نئی دریافت سےپہلے کی گئی جانچ کےبرعکس زیادہ ذخائرکےامکانات ہیں، مکمل تصدیق اپریزل کنووں کی کھدائی کے بعد ہوسکے گی، نئی دریافت سے 1ٹریلین کیوبک فٹ دریافت ہونے کے امکانات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close