اسلا م آباد (پی این این) چینی کارساز کمپنی نے پاکستان میں سوزوکی کلٹس کی قیت میں سیڈان ڈی 20کار کو متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بیجنگ آٹو موٹیو انڈسٹری کولمیٹڈ نےاعلان کیا ہے کہ وہ ڈی 20 سیڈان کا ہیچ بیک ورژن لانچ کرنے والی ہے جس کی قیمت پاکستان میں سوزوکی کلٹس کے برابر
ہوگی۔اس گاڑی کی شکل کی بات کی جائے تو یہ سوزوکی لیانا کی طرز پر بنائی گئی ہے ، جس میں 1.3 اور 1.5 لٹر انجن کے ویرئنٹس پیش کیے جائیں گے۔1.3 لیٹرانجن کی ڈی 20 میں 5 سپیڈ کی مینوئل ٹرانسمیشن جبکہ 1.5 میں مینوئل اور آٹو ٹرانسمیشن موجود ہوگی، اس گاڑی میں فرنٹ سیٹس پاور بیگز سمیت الائے رم، ڈے ٹائم رننگ ہیڈ لائٹس، پارکنگ سینسرز، ملٹی میڈیا سسٹم، اے بی ایس اور ای بی ڈی بریکس جیسی خصوصیا ت شامل ہوں گی۔ڈی 20 میں اس کے ساتھ ساتھ آئی ایس او چائلڈ سیٹ اینکر، اموبلائزر سسٹم، الیکٹرانک تھراٹل اور آٹو ہیڈ لائٹ ایڈجسمنٹ سسٹم موجود ہوگا،ان تمام خصوصیات کے ساتھ یہ گاڑی اپنی قیمت کے اعتبار سے ایک مکمل کار ہوگی جو اگر کلٹس کی 19 لاکھ روپے قیمت میں میسر آئے تو ڈیل بری نہیں ہوگی۔یاد رہے کمپنی کے حکام کی جانب سے پاکستان آٹو شو 2020 میں شرکت کے دوران یہ اعلان کیا گیا تھا کہ جلد وہ پاکستان میں اپنی ڈی 20 ہیچ بیک، ایکس 25 کراس اوور اور بی جے 40 ایس یو وی گاڑیاں متعارف کروائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں