ڈالر ایک بار پھرمہنگا،امریکی کرنسی مہنگی ہو کر کہاں جاپہنچی ، افسوسناک خبر

اسلام آباد(پی این آئی)سٹیٹ بینک کے ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 10 پیسے بڑھ گئیجس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 166 روپے 43 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے 53 پیسے ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے

دوران انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو گیا تھا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 165 روپے 87 پیسے ہو گئی تھی۔دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر 56 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 165 روپے 87 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے 43 پیسے ہو گئی تھی ۔ تین روز کے دوران امریکی کرنسی ایک روپیہ 19 پیسے بڑھ چکی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close