شادی ہالز کھولنے کی منظوری دے دی گئی، سمری کابینہ کو ارسال کر دی گئی ، ذرائع

لاہور(آئی این پی) شادی ہالز مالکان کے لئے خوشخبری، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے شادی ہالز کھولنے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے شادی ہالز کھولنے کی منظوری دے دی ہے، وزیر اعلی پنجاب نے منظوری کے بعد سمری کابینہ کو ارسال کردی ہے، پنجاب کابینہ

کمیٹی برائے لیجسلیٹیو بزنس اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی، کابینہ کمیٹی شادی ہالز کھولنے کی تاریخ کا اعلان کر ے گی، کمیٹی شادی ہالز کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز کا بھی تعین کرے گی، جس پر عملدرآمد کروانا شادی ہال انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی۔ ذرائع کے مطابق شادی ہالز کھلنے کے بعد ان کی مانیٹرنگ کی جائے گی، ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی صورت میں دوبارہ شادی ہالز پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے شا دی ہالز کو مختلف ٹیکسوں سے مستثنی قرار دے دیا، محکمہ خزانہ نے استثنیٰ کی سمری کابینہ کو ارسال کردی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں