کراچی(پی این آئی):پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں یک لخت کروڑوں ڈالر کا اضافہ کیسے ہو گیا؟ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے سرکاری زخائر 12 ارب 71 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کی
سطح پر آگئے۔اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 13 کروڑ ایک لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ دوسری جانب 28 اگست کو زرمبادلہ کے مجموعی زخائر کی مالیت 19 ارب 84 کروڑ 28 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں