کراچی(پی این آئی)سونے کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا، فی تولہ کتنے ہزار روپے کی کمی ہو گئی؟ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے کم ہوئی ہے۔ ایک تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2500 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ
سونے کی قدر ایک لاکھ 15 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 2144 روپے کم ہوکر 98 ہزار 765 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونےکی قدر 31 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 959 ڈالر فی اونس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں