کراچی(پی این آئی) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت2500روپے کی کمی سے ایک لاکھ15ہزار200روپے کی سطح پر آگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں31ڈالرکی نمایاں کمی ہوئی جس سے فی
اونس سونے کی قیمت 1959ڈالر کی سطح پرآگئی جس کے زیر اثر مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2500روپے کی کمی ہوئی اور ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 15ہزار200روپے ور دس گرام سونے کی قیمت 2144روپے کی کمی سے 98765روپے روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1400روپے مستحکم رہی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں