لاہور( این این آئی )اوگرہ نے ماہ ستمبر 2020 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ایل پی جی115.50روپے فی کلوکی جگہ 117روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 1364روپے کی جگہ 1382روپے اور کمرشل سلنڈر5246 روپے کی جگہ 5319روپے،پیداواری
قیمت59096کی جگہ60460روپے ملک بھر میں دستیاب ہو گی۔امسال تقریباً350,000 مقامی پیداواراورتقریباً 230,000 میٹرک ٹن ایل پی جی امپورٹ ہوئی۔ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھرنے کہا کہ عوام کو سستی ایل پی جی فراہم کرنے کے لیے حکومت ایل پی جی پالیسی میں جو ترمیم کرنے جا رہی ہے ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔آئندہ سال میں قدرتی گیس کا بہت بڑا شاٹ فال متوقع ہے جس کی کمی کو پور ا کرنے کے لیے ایل پی جی پر منتقل ہونا ضروری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں