خریداروں نے ہاتھ روک لیے، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی اور سونے کی قیمت میں اضافے کا رحجان جاری

کراچی(این این آئی) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 60پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.40روپے سے

کم ہو کر 165.80روپے اور قیمت فروخت166.60روپے سے کم ہو کر166روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.50روپے سے گھٹ کر166.20 روپے اور قیمت فروخت167روپے سے گھٹ کر166.70روپے پر ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50ُٰپیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 197.50ورپے سے کم ہو کر197روپے اور قیمت فروخت 199.50روپے سے کم ہو کر 199روپے ہو گئی تاہم 50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 220روپے سے بڑھ کر220.50روپے اور قیمت فروخت 222روپے سے بڑھ کر 222.50روپے ہو گئی ۔ عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں8ڈالرز کا اضافہ رہا اور فی اونس سونے کی قیمت1969ڈالرز کی سطح پر جا پہنچی۔عالمی منڈی میں سونے کے نرخوںمیں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت700روپے اضافے سے 1لاکھ17ہزار400اور دس گرام سونے کی قیمت 601روپے اضافے سے 1لاکھ652روپے روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20روپے اضافے سے1400روپے ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close