پاکستان قرضہ ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، بڑی خوشخبری کس ادارے کی طرف سے دے دی گئی؟ تفصیل جانیئے

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان قرضہ ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، بڑی خوشخبری کس ادارے کی طرف سے دے دی گئی؟ وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں قرضوں کی ادائیگی کی مناسب صلاحیت موجود ہے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ موثر معاشی پالیسی کی بدولت کئی سال کے بعد رواں سال فروری میں

آمدن میں نمایاں اضافہ ہوا۔ وزارت خزانہ کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا نے معیشت پر برے اثرات مرتب کیے اور حکومت کے اصلاحاتی پروگرام کو سست کیا جس کے نتیجے میں ترقی میں تیزی سے کمی کے باعث جی ڈی پی کے تناسب سے قرض میں اضافہ ہوا اور گزشتہ مالی سال دو ہزار انیس بیس کے آخری چار ماہ کے دوران کورونا وائرس سے متعلق اخراجات کی وجہ سے بجٹ خسارے میں اضافہ بھی ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close