ایک ہفتے کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں کتنی کمی ہو گئی؟ روپیہ تگڑا ہونے لگا

کراچی (پی این آئی) گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 168روپے سے گھٹ کر166روپے اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر168روپے سے کم ہو کر167روپے کی کم سطح پر آگیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے

کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.92روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168.42روپے سے کم ہو کر166.40روپے اور قیمت فروخت168.52روپے سے کم ہو کر166.60روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں1.80روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جسکے بعد ڈالر کی قیمت خرید 168.40روپے سے کم ہو کر166.50روپے اور قیمت فروخت168.80روپے سے کم ہو کر167روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں زیر تبصرہ مدت میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید198روپے سے کم ہو کر197.50روپے اور قیمت فروخت200روپے سے کم ہو کر199.50روپے ہو گئی تاہم 50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید219.50روپے سے کم بڑھ کر 220روپے اور قیمت فروخت 221.50روپے سے بڑھ کر222روپے پر جا پہنچی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں