یکم ستمبر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری، عوام ہو جائیں تیار، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تجویز پیش ہو گئی

اسلام آ باد (آئی این پی) اوگرا نے یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی اضافے کی

تجویز دی ئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی گئی جس پر حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close