پاکستانی روپیہ مزید تگڑا ہو گیا ڈالر کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

کراچی(پی این آئی)کراچی میں بارش کے باعث مقامی کرنسی مارکیٹوں میں کرنسیوں کی لین دین بھی متاثر ہوئی اور جمعرات کو فوریکس ڈیلرز کی جانب سے نرخ ہی جاری نہیں کئے گئے جب کہ ایک روزہ وقفے کے بعد جمعہ کوفوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 2روپے کی کمی سے166.40روپے

اور قیمت فروخت 166.60روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید168.60روپے کی کمی سے 166.50روپے اور قیمت فروخت169روپے کی کمی سے 167روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 197.50روپے اور قیمت فروخت199.50روپےمستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے 220روپے اور قیمت فروخت 222روپے ہوگئی۔‎

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close