سونا کی قیمت میں اضافہ ،پاکستان میں فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچ گئی ؟خریداروں کیلئے بڑی خبر

لاہور(پی این آئی )سونا کی قیمت میں اضافہ ،پاکستان میں فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچ گئی ؟خریداروں کیلئے بڑی خبر، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز لاہور کےصرافہ بازاروں میں سونامزید مہنگا ہوگیا، چاندی کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوئی، چاندی کی قیمت 1380 روپے فی تولہ برقرار ہے۔تفصیلات کے مطابق

کاروباری ہفتے کے پانچویں روزصرافہ بازاروں میں تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا، لاہور کےصرافہ بازاروں میں سونامزید مہنگا ہوگیا، سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روز کی نسبت300 روپے گا اضافہ ہوا جس سے صرافہ بازاروں میں سونا 500 روپے فی تولہ مہنگاہوگیا،خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 17ہزار روپے کا ہوگیا۔ 22 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 7 ہزار 250 روپے کا ہوگیا۔اکیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 2 ہزار 375 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں 15 ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 1542 ڈالر کا ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمت میں کوئی ردوبدل دیکھنے میں نہیں آئی، چاندی کی قیمت 1380 روپے فی تولہ برقرار ہے۔واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی لاہور کے صرافہ بازاروں میں سونا مہنگا ہوا تھا، فی تولہ قیمت میں300 روپے کا اضافہ ہوا، خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 15 ہزار 300 روپے کا ہوگیاتھا ،بایئس قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ 5 ہزار 691 روپے کا اوراکیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 887 روپے کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قئمت 1400 روپے برقرار رہی.گزشتہ ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں1200 روپےفی تولہ کمی ہوئی جبکہ خالص 24قیراط فی تولہ سونا1لاکھ17ہزار300روپےکا،22قیراط فی تولہ سونےکی قیمت 1لاکھ7ہزار525روپے ہوگئی تھی، چاندی کی فی تولہ قیمت 1380روپے مقرر ہوئی تھی۔جیولرز برادری کا کہنا تھاکہ عالمی سرمایہ کار دیگر شعبوں کے مقابلے میں سونے کی تجارت پر سرمایہ کاری کو زیادہ محفوظ تصور کررہے ہیں۔ اس لئے سونے کی خریداری کا رجحان بڑھا ہے جس کے باعث بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close