کراچی (پی این آئی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے سب سے پرکشش مارکیٹ قرار، بین الاقوامی بزنس سروس بلوم برگ کے مطابق پی ایس ایکس غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے ایشیا کی سب سے پرکشش مارکیٹ بن چکی، مستقبل میں مزید بہتری آئے گی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹا ک مارکیٹ
میں بدھ کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس مزید569.77پوائنٹس کے اضافے سی40862.59پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا جب کہ59.37فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 79ارب1کروڑ46لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت2کروڑ70لاکھ72ہزار شیئرز کم رہا۔گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں زبردست دلچسپی کے سبب تیزی دیکھنے میں آئی جس کےسبب کے ایس ای100انڈیکس 40300،40400،40500،40600،40700اور40900پوائنٹس کی نفسیاتی حدوں کو عبور کرگیا تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس569.77پوائنٹس کے اضافے سی40862.59پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 249.82پوائنٹس کے اضافے سی17689.62پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 299.09پوائنٹس کے اضافے سی28565.37پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر416کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 247کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 150میں کمی اور 19میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت74کھرب67ارب50کروڑ81لاکھ روپے سے بڑھ کر75کھرب46ارب52کروڑ27لاکھ روپے ہوگئی ۔۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے یونی لیور فوڈزکے شیئرز698.99روپے کے اضافے سی 10199روپے ہوگئی اورکولگیٹ پامولو187.70روپے کے اضافے سے 2767.68روپے ہوگئی جبکہ نیسلے پاکستان220.67روپے اور فلپ موریس 84.97روپے کی کمی سے باترتیب 6006روپے اور 1525.03روپے ہوگئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں