امریکی ڈالر قابو سے باہر، قدر میں کتنا اضافہ ہو گیا؟بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (پی این آئی) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 20پیسے کے اضافے سے 169روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید5پیسے کے اضافے سی168.35روپے

سے بڑھ کر168.40روپے اور قیمت فروخت24پیسے کے اضافے سی168.41روپے سے بڑھ کر168.65روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید168.40روپے سے بڑھ کر168.60روپے اور قیمت فروخت168.80روپے سے بڑھ کر169روپے تک جاپہنچی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 197روپے سے بڑھ کر197.50روپے اور قیمت فروخت 199روپے سے بڑھ کر199.50روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 218.50روپے سے بڑھ کر219.50روپے اور قیمت فروخت220.50روپے سے بڑھ کر221.50روپے ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close