عالمی سطح پر پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف ،ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا

لاہور(آئی این پی  ) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شنیلاروتھ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی انتھک محنت اور کاوشوں سے پاکستان اپنے پائوں پر کھڑا ہو چکا ہے، پاکستان کی معیشت میںبہتری کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جا رہا ہے۔پیر کو انہوں نے  اپنے بیان میں کہاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو

چکا ہے، ماضی کی حکومتوں کے لئے ہوئے قرضے پی ٹی آئی کی حکومت واپس کررہی ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت جمہوری حکومت کے خلاف سازشیں کررہی ہے جو قابل مذمت ہے، انہوں نے کہاکہ منفی پروپیگنڈا کرنے والے کرپٹ ٹولے کو منہ کی کھانی پڑے گی، پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری اور عوام کے بنیادی مسائل بھی حل کرے گی، تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کئے ہوئے تمام وعدے پورے کرے گی۔aaa

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close