غیر ضروری درآمدات بڑھ گئیں، رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں کاروں اور موٹر سائیکلوں کی درآمد میں کتنے سو فیصد تک بڑھ گئیں؟

لاہور(پی این آئی)غیر ضروری درآمدات بڑھ گئیں، رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں کاروں اور موٹر سائیکلوں کیدرآمد میں کتنے سو فیصد تک بڑھ گئیں؟۔پاکستان میں غیر ضروری درآمدات دوبارہ بڑھنا شروع ہو گئیں ہیں. رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں کاروں اور موٹر سائکلوں کی درآمد 219 فیصد تک بڑھ

گئی ,خوراک کی درآمد میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق جولائی کے دوران دو ارب 18 کروڑ روپے مالیت کی مکمل تیار شدہ کاریں درآمد کی گئیں جو گزشتہ سال جولائی سے 219 فیصد زیادہ ہے جبکہ 2 ارب 45 کروڑ روپے کی مکمل بسیں اور ٹرک وغیرہ درآمد کیے گئے جو پہلے سے 207 فیصد زیادہ ہیں, تیار موٹر سائکلیوں کی درآمد بھی 78 فیصد بڑھ گئی .گزشتہ مالی سال کے دوران کاروں کی درآمد میں 55 فیصد بسوں اور ٹرکوں کی درآمد میں 25 فیصد اور موٹر سائکلوں کی درآمد میں 72 فیصد کمی رکارڈ کی گئی تھی ۔رپورٹ کے مطابق جولائی کے دوران خوراک کی درآمد میں بھی مجموعی طور پر 82 فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔گزشتہ مالی سال فوڈ سیکٹر کی درآمدات میں 4 فیصد کمی رکارڈ کی گئی تھی جبکہ صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں سے متعلق درآمدت میں کمی ہی رہی ,جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں گزشتہ جولائی کے کے مقابلے میں 25 فیصد ,مختلف اقسام کی مشنری کی درآمد میں 34 فیصد تک کمی دیکھی گئی تاہم موبائل فون کی درآمدات میں 98 فیصد کا اضافہ ہو گیا .ایک ماہ میں 24 ارب 68 کروڑ روپے مالیت کے فونز درآمد کیے گئے. دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے باعث سونے کی درآمد 100 فیصد ہی کم ہو گئی, جولائی میں بیرون ملک سے ایک گرام سونا بھی درآمد نہیں کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close