پاکستانی کرنسی مسلسل زوال کا شکار،ایک ڈالر 178روپے تک جانے کا امکان ، عالمی ریٹنگ ایجنسی کی تشویشناک پیشنگوئی

لاہور (پی این آئی) عالمی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پور نے پاکستان میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کی پیشن گوئی کر دی، رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر اور ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوا تاہم پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں موجودہ مالی سال ڈالر ریٹ 171، 2022 میں 175 اور 2023 میں

178 روپے تک جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پور نے پاکستان کی معاشی صورتحال کو مستحکم تو قرار دے دیا ہے لیکن ڈالر کی قیمت میں اضافے کی پیشن گوئی کی ہے۔جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 171 روپے تک جانے کا امکان ہے، جو کہ پاکستان کی تاریخ میں امریکی کرنسی کی بلند ترین قیمت ہوگی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے ذخائر اور ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوا۔تاہم موجودہ مالی سال ڈالر ریٹ 171، 2022 میں 175 اور 2023 میں 178 روپے تک جا سکتا ہے۔ اس سال معاشی شرح نمو 1.3 فیصد اور اگلے سال ڈھائی فیصد تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ٹیکس ریونیو اور سرمایہ کاری اگرچہ بڑھنے کا امکان ہے لیکن قرضوں پر سود کی ادائیگی ریونیو کے مقابلے میں 57 فیصد بڑھ جائے گی۔ دوسری جانب ملکی کرنسی مارکیٹ کی صورتحال کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید168.10روپے سے بڑھ کر168.25 روپے اور قیمت فروخت 168.35روپے سے بڑھ کر168.45روپے ہو گئی تاہم زیر تبصرہ مدت میں مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 168روپے اور قیمت فروخت168.50روپے پر بدستور برقرار رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں80پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید197.30روپے سے بڑھ کر 196.50روپے اور قیمت فروخت199.30روپے سے بڑھ کر198.50روپے پر آ گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید218.50روپے اور قیمت فروخت 220.50روپے پر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20پیسے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جبکہ یورو کی قدر میں استحکام رہا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close