سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ، فی تولہ سونا کتنا سستا ہو گیا؟خریداروں کیلئے اچھی خبر

لاہور (پی این آئی) رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز لاہور کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں خالص سونے کی قیمت میں 1200 روپے فی تولہ کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد ان مارکیٹوں اور بازاروں میں 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 17 ہزار 300 روپے اور 22 قیراط سونے کی قیمت 1لاکھ 7 ہزار 525 روپے فی تولہ کی سطح پر دیکھنے کو ملی جبکہ چاندی کی قیمت 1 ہزار 380 روپے فی تولہ رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close