انٹر بینک میں ڈالر سستا اور اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا، سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی، تفصیل جانیئے

کراچی (پی این آئی)انٹر بینک میں ڈالر سستا اور اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا، سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی، تفصیل جانیئے۔انٹربینک میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے ڈالر 168.70 روپے کی بلند سطح پرپہنچ گیا ،ادھر فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوگیا ۔ گزشتہ

روز انٹربینک میں ڈالر 15پیسے کی کمی سے 168.45روپے پر آگیا جب کہ 20 پیسے کے اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 168.70 روپے پر جاپہنچا۔ یورو 80 پیسے کی کمی سے 198.50روپے جب کہ برطانوی پاؤنڈ 25 پیسے کے اضافے سے 221روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیو لرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا دو ڈالر سستا ہو کر1933ڈالر کاہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 500روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 18ہزاراور دس گرام 429روپے کے اضافے سے ایک لاکھ ایک ہزار166روپے پر پہنچ گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close