لاہور(پی این آئی)ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید کم ہو گئی، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کتنا مہنگا مہنگا ہو گیا؟ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید کم ہو گئی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر گیارہ پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی
قدر 11 پیسے کے اضافے سے 168 روپے 37 پیسے رہی تاہم یورو کی قدر 2 روپے 3 پیسے کم ہو کر 198 روپے 95 پیسے اور برطانوی پاونڈ کی قدر 3 روپے 3 پیسے کم ہو کر 220 روپے 9 پیسے ہو گئی۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 10 پیسے کے اضافے سے 168 روپے 60 پیسے ہو گئی ،یورو کی قیمت فروخت 50 پیسے کی کمی سے 199 روپے 50 پیسے اور برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت 1 روپے 50 پیسے کی کمی سے 222 روپے 50 پیسے رہ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں