کراچی (پی این آئی) فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر2900 روپے اضافہ ہوگیا، اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 22 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے، تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر تیزی سے بڑھنے لگی، مسلسل دوسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2900
روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 52 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نیئ قیمت 2 ہزار 5 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 22 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔اُدھر فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2487 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد دس گرام سونے کی صرافہ مارکیٹوں میں نئی قیمت ایک لاکھ چار ہزار 853 روپے ہو گئی ہے۔ملکی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی قیمت میں بھی 60 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد چاندی کی نئی قیمت 1530 روپے ہو گئی ہے، دس گرام چاندی کی قیمت میں 51.44 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی جس کے بعد دس گرام چاندی کی قیمت 1311.72 روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کا اختتام مثبت رجحان پر ہوا ہے۔ منگل کے روز اسٹاک میں کاروبار کا آغاز 40,122.50 کی سطح پر ہوا اور آج سارا دن کاروبار میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ بعد ازاں 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 61 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے بعد 40,184.01 کی سطح پر ہوا۔ آج کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 295,893,151 حصص کا کاروبار ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 16,502,978,153 بنتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں