سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی ؟ جانئے

واشنگٹن(پی این آئی)سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی ؟ امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی اہم وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 1.9 فیصد بڑھ کر 1981.41 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 2.5

فیصد اضافے کے ساتھ 1998.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 2.17 فیصد بڑھ کر 1985.85 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 2.25 فیصد اضافے کے ساتھ 1993.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔سنگاپور میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1949.09 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 1958.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں