کورونا وائرس کے باوجود پاکستا ن کی معیشت بہتری کی راہ پر گامزن، موڈیز کے بعد ایک اور عالمی ادارے نے تصدیق کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ فیچ ریٹنگز نے پاکستان کی اقتصادی ریٹنگ بی مائنس برقرار رکھی ہے، جس کا پاکستان نے خیرمقدم کیا ہے، فیچ ریٹنگز نے بھی موڈیز کی طرح مستحکم آؤٹ لک قراردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ فیچ ریٹنگز نے پاکستان کی اقتصادی

ریٹنگ بی مائنس برقرار رکھی ہے۔پاکستان نے فیچ ریٹنگز کی جانب سے بی مائنس ریٹنگ برقرار رکھنے کا خیرمقدم کیا ہے۔ موڈیز کی طرح پاکستان کی معیشت کو مستحکم آؤٹ لک قراردیا گیا ہے۔ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ عالمی اداروں کا پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔ کورونا کے باوجود پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ مزید برآں عالمی جریدے خلیج ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں معاشی محاذ پر پاکستان کے مستقبل کو روشن قرار دیتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری سے معاشی استحکام آئے گا۔پاکستان کے معاشی اعشاریوں میں مسلسل نمایاں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ معاشی ماہرین اور سفارتکار بھی پاکستان سے متعلق اچھی رائے دے ہیں۔ عمران خان کی حکومت نے معاشی سرگرمیوں کیلئے بڑے پالیسی اقدامات اٹھائے۔ جن کی وجہ سے عالمی سطح پر معاشی صوتحال کی رفتار کم ہونے کے باوجود پاکستان میں معاشی حالات بہتر ہوئے ہیں۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کیلئے زبردست اقدامات اٹھا رہا ہے۔عالمی جریدے کے مطابق موڈیز نے بھی معاشی آؤٹ لک کو مستحکم قراردیا ہے۔ پاکستان خصوصی معاشی زونز کے قیام پر تیزی سے کام کر رہا ہے۔ ڈیمز تعمیر سمیت سی پیک جیسے معاشی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ شرح سود میں نمایاں کمی اور ٹیکس فری سرمایہ کاری کیلئے سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان بہترین انتخاب ہوسکتا ہے۔اسی طرح آج وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ جولائی 2020 میں سمندر پار پاکستانیوں کیجانب سے بھجوائی جانے والی ترسیلاتِ زر 2768 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں جو ملکی تاریخ میں 1 ماہ میں بھجوایا جانے والا سب سے زیادہ سرمایہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ترسیلاتِ زر جون 2020 کی نسبت 12.2 فیصد جبکہ جولائی 2019 کی نسبت 36.5 فیصد زیادہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں