سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے ، کاروبار کے پہلے دن ہی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا

کراچی (پی این آئی) گزشتہ ہفتے 13 ہزار روپے سستا ہونے والا سونا رواں ہفتے پہلے ہی دن 400 روپے مہنگا ہوگیا۔صرافہ جیولرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونا ایک ہزار 953 ڈالر کا ہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں ہونے والی مہنگائی نے پاکستان

میں بھی سونا مہنگا کردیا ہے۔پاکستان کے مختلف شہروں میں رواں ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی قیمت 400 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 19 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔ پاکستان میں 10 گرام سونا 343 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 2 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی مارکیٹ میں مندی کے باعث سونے کی قیمتیں واضح طور پر کم ہوئی تھیں۔ گزشتہ ہفتے پاکستان میں سونے کی قیمت میں 13 ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی حالانکہ اس سے قبل سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے فی تولہ ہوچکا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close